• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشاءاللّٰہ آپ کو کچھ نہیں ہوگا، وقار یونس و دیگر کرکٹرز عابد علی کیلئے دعاگو

’عابد علی کو لیجنڈ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے‘، فوٹو، فائل
’عابد علی کو لیجنڈ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے‘، فوٹو، فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بولر اور سابق بولنگ کوچ وقار یونس سمیت دیگر کرکٹرز نے اسپتال میں زیر علاج عابد علی کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابد علی کی ایک تصویر شیئر کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

سابق بولنگ کوچ نے لکھا کہ ’ ہم عابد علی کو لیجنڈ کسی وجہ سے ہی کہتے ہیں، انشاءاللّٰہ آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔‘

انہوں نے عابد علی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وقار یونس کے ساتھ کامران اکمل، سعید اجمل نے بھی عابد علی کی جلد صحتیابی کے حوالے سے پیغامات جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور اُن کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی۔

عابد علی نے دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں بالترتیب 133، 91 اور 39 رنز بنائے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عابد علی کو بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین