• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ اپنے اور سر ے محل کی کہانی سنائیں ،سوئس اکائونٹس کا بھی بتائیں،رانا ثناء

لاہور(نمائندہ خصو صی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاںنے بھی اپوزیشن کے سامنے 7 سوالات رکھ دئیے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 80سال پر محیط اپنا سیاسی سفر اور خاندانی کاروبار سے متعلق جو موقف پیش کیا اس پر فیصلہ اپوزیشن نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کریں گے ۔اپوزیشن   نئے سوالات اٹھانے کی بجائے پہلے میرے 7سوالوں کا جواب دے ، 3سوالوں کا جواب خورشید شاہ ، 3سوالوں کا عمران خان اور ایک سوال کا جو اب اعتزاز احسن دیں ۔  خورشید شاہ سے پہلا سوال یہ ہے کہ وہ پوری قوم کو’’ سرے محل کی کہانی خورشید شاہ کی زبانی‘‘ سنائیں ، دوسرا سوال یہ کہ سوئزرلینڈکے اکائونٹس کے متعلق پو ری وضاحت سے بتائیں کہ ان اکائونٹس کی تفصیلات اور حقیقت کیا ہے ، تیسر اسوال یہ کہ آپ اتنی جلدی ایک میٹر ریڈر سے کئی ایکڑ اراضی پر محیط محل کے مالک کیسے بن گئے ، اس کا نسخہ کیمیا پو ری قوم کو بتائیں ۔عمران خان سے پہلا سوال یہ کہ آپ اِدھر اُدھر کی نہ ہانکیں بلکہ یہ بتائیں کہ آپ کے دائیں طرف کھڑے جہانگیر ترین نے سرکاری بنکوں کے قرضے معاف کر وائے ہیں یا نہیں ، صرف ہا ں یا نہیں میں جواب دیں، عمران خا ن سے دوسرا سوال یہ کہ علیم خان سے پو چھیں کہ 29لاکھ میں 50کروڑ کی جائیداد کیسے خریدی جا سکتی ہے ، عمران خان سے تیسرا سوال یہ کہ آپ تو کہتے تھے کہ لیڈرکبھی جھوٹ نہیں بولتا تو پھر آپ نے قوم سے اتنا بڑا جھوٹ کیوں بولا اور پاناما پیپرز آنے کے دوسرے دن آپ نے فرمایا کہ آف شور کمپنی بنا نا سراسر غیر قانونی ہے حرام ہے اور ٹیکس چوری کا ایک بہانہ ہے تو پھر کیا آپ کو اس دن معلوم نہیں تھا کہ آپ نے 1983ء میں آف شور کمپنی بنائی اور وہ 2015ء تک فعال رہی ، اگر آپ کو یہ سب معلوم تھا تو آپ نے اتنا بڑا جھوٹ کیوں بولا ، اعتزاز احسن جو بڑے معصومانہ سوال پو چھتے ہیں  سے سوال ہے کہ آپ نے ایل پی جی کو ٹہ اور بحریہ ٹائون کے ملک ریاض سے کتنی رقم وصول کی ، صرف بطور فیس ہی بتادیں ۔ میں نے ایسا ہرگز نہیں کہا کہ ریاستی اداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے دہشتگردی پر قابو پانا ممکن نہیں ۔  میڈیا کے ایک ادارے نے میر ا   بیان اصل مدعا سے ہٹ کر اپنی مرضی سے اور بہت تو ڑ مروڑ کر پیش کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی اور سیا سی بنیادوں پر حمایت کی ہے اور کر تا رہے گا۔
تازہ ترین