• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کرکٹ ٹیموں کو گراؤنڈز کے اندر ہی ٹھہرانے کا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرکٹ بورڈ چیف رمیز راجہ کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی فارمنس سینٹر میں 60 کمرے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیموں کی آمدورفت پر سڑکیں بند ہو جانا زیادتی ہے۔ کراچی میں بھی اسی طرز پر60کمرے بنائے جائیں گے تاکہ ٹیمیں ہوٹلوں کے بجائے گرائونڈ کے اندر ہی ٹھہریں۔ اسلام آباد میں بھی جگہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ 2025سے قبل اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنایا جائے۔ بائیو سیکور ببل کیلئے پی ایس ایل میں پورا ہوٹل بک کرایا ہے، شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کیلئے ایک شعبہ بنا رہے ہیں، شائقین کو سیکیورٹی کے تین چار مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے جو ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین