کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی مکران ڈویڑن نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات کے نا جائز استعمال پر ایس ایچ او صدر تھانہ پسنی کو فوری طور پرمعطل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی مکران رینج جاوید جسکانی نےفرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پرایس ایچ او صدر پسنی سب انسپکٹر فتح محمد کو معطل کر کے ایس ایس پی گوادر طارق مستوئی کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔