• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس نے صرف 2 افراد کو لقمۂ اجل بنایا—فائل فوٹو
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس نے صرف 2 افراد کو لقمۂ اجل بنایا—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 359 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 510 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 77 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 894 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 408 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 104 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 564 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 30 لاکھ 798 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 14 کروڑ 40 لاکھ 64 ہزار 235 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار 553 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 79 ہزار 890 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 658 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 380 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 61 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 916 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 354 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 964 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 651 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 614 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین