• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد


وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرِ اعظم اسپیشل ٹیکنالوجی زون لاہور کا افتتاح کریں گے، ٹیکنالوجی زون کی تعمیر لاہور نالج پارک کمپنی کے تحت ہوئی ہے، تین مزید ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے، جہاں انہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ عمران خان، شیخ ابوالحسن شازلی سینٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم محکمہ انڈسٹریز کے بارے میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں آبپاشی کے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

لاہور کے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف وزراء بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین