• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن میں کتنے کپ سبز چائے پی جا سکتی ہے؟

مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے
مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے

ماہرین کی جانب سے صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیئے جانے والا قہوہ یعنی سبز چائے  کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جن کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔

طبی ماہرین کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق سبز چائے جہاں ہر بیماری کی جڑ موٹاپے پر کنٹرول فراہم کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے پینے کے سبب شریانوں کی تنگی اور سختی دور ہوتی ہے۔

سبز چائے میں منفی بیکٹیریاز اور جراثیم کو ختم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں یہ جسم میں موجود مضر صحت مادوں کے اخراج اور  مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں، اس کا استعمال جسم میں موجود قدرتی نظام ’قوت مدافعت‘ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے،  روزانہ سبز چائے کا استعمال کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکتا ہے۔

سبز چائے کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے کتنے کپ استعمال کیے جائیں؟ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کو اپنے روزانہ کی روٹین میں شامل کر کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال مضر صحت بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ  سبز چائے کا استعمال انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سبز چائے کی زیادتی نیند، خون میں کمی، ذہنی دباؤ، ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں دو سے تین کپ گرین ٹی پی رہے ہیں تو ایسی صورت میں دودھ والی چائے یا کافی کا استعمال ترک کر دیں، ایک دن میں ایک کپ گرین ٹی کے ساتھ دودھ والی چائے یا کافی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین