• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کورونا اور رونا دھونا چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ ‏کھیلے، چیپل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلئے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ضروری ہے۔ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ آسٹریلیا اس دورے کو منسوخ نہیں کرے گا۔ اطلاعات ہیں کہ آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں ہے۔ عمران خان عظیم آل رائونڈر تھے، ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی ملتی ہے۔ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔ ایک آسٹریلوی اخبار کے لئے اپنے کالم میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو رونا دھونا اور کورونا کو چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ ‏کھیلنی چاہیے ۔ گریک چیپل نے کہا کہ پاکستان کو دیگر کرکٹ ممالک کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ امید ‏ہے کہ ایک مضبوط آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاک بھارت کرکٹ کو اربوں لوگ دیکھتے ہیں۔دونوں ملکوں کی دو طرفہ سیریز ہونی چاہیئے مجھے یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

تازہ ترین