• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان جان سُسر سے قیمتی تحفہ ملنے پر خوش

ناصر خان جان ، سوشل میڈیا
ناصر خان جان ، سوشل میڈیا

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان سُسر کی جانب سے ’civic‘ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

ناصر خان جان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر سائیکل سے اتر کر برابر میں کھڑی سفید سوک کی طرف جاتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ میری نئی سوک کار میرے سسر کی طرف سے تحفے میں دی گئی۔

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق تصور کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین