• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلوں کا انتظار کرنے والے سیاست میں بونے ہی رہیں گے، فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نام لیے بغیر سابق وزیرِ اعظم مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلوں کا انتظار کرنے والے سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ تنقید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑے ہیں، کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا ہے۔

تازہ ترین