• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن بس سروس کا آغاز، گورنرکا سہولتوں پر اظہار اطمینان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہفتہ کو گرین لائن بس سروس کے آغاز کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نمائش چورنگی بس اسٹیشن سے حیدری بس اسٹیشن تک بذریعہ گرین لائن بس سفر کیا۔ اس موقع پر میڈیا و عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ گورنر سندھ نے نمائش چورنگی بس اسٹیشن میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے گرین لائن بس اسٹیشن میں موجود مسافروں سے سفری سہولیات سے متعلق بھی بات چیت کی۔ گورنر سندھ نے گرین لائن بس میں سفر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ آج کرسمس، قائد کا یوم پیدائش اور گرین لائن منصوبے کی تکمیل کا دن ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وہ منصوبہ لانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے عوام کا فائدہ ہو، امید ہے جلد دیگر لائنز کا بھی آغاز ہوگا تاکہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ 14 سال سے کراچی کےعوام کو ایک بس سروس بھی فراہم نہیں کی گئی۔ آج گرین لائن بس کے آغاز سے عوام بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین