• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق سلب نہیں ہونے دینگے، عدلیہ تحفظ کرے گی، چیف جسٹس

کراچی (این این آئی، نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اقلیت کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے، عدلیہ آپ کے حقوق کا تحفظ کریگی، پاکستان کی ترقی میں کرسچن کمیونٹی کا اہم کرداررہاہے، آپ کو اتناہی قانونی تحفظ حاصل ہے جتناکسی دوسرےکوہے، خوشی ہےکہ کرسمس کی تقریب بھرپور انداز میں منائی جارہی ہے، آج کادن مسیحی برادری کیلئے بڑا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کرسمس کے موقع پر ٹرینٹی چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کرسمس کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد بھی دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے اسکول واپس کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، مشنری اسکول کو واپس کرنے کے معاملے پر چیف سیکرٹری سےبات کی ہے، کرسچن کمیونٹی پاکستان کو بہتر بنانے کیلئے پیش پیش ہے، بیوروکریسی، آرمی سمیت ہر شعبے میں کرسچن کمیونٹی نے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان کی ترقی میں کرسچن کمیونٹی کااہم کرداررہاہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اتنا ہی قانونی تحفظ حاصل ہے جتنا کسی دوسرے کو ہے۔ کرسچن کمیونٹی پاکستان کو بہتر بنانے کیلئے پیش پیش ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کرسچن کمیونٹی کے اسکول واپس کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین