• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کا احتجاج، حسن اسکوائر پر ٹریفک جام، شہری پریشان


کراچی میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران نیپا جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

حسن اسکوائرپر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے تحت بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس پی احتجاج کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

سڑک بند ہونے کے باعث حسن اسکوائر پر ٹریفک جام ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حسن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

تازہ ترین