• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے، غلام سرور خان


وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔

ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر ملک سے باہر گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک جا کر ملک دشمنوں سے رابطے شروع کردیے تھے۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ یہ تالیاں بجارہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں تو وزیراعظم بنیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئے تو 7 سال کے لیے اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید