• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 

ریاض سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ آئندہ مرحلے میں اومی کرون سے متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ 

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تمام شہری حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

تازہ ترین