پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، دن کے اختتام پر تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا۔
شیئر مارکیٹ میں آج تیزی رہی اور پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 بنائی ہے۔
حصص بازار میں ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب 77 کروڑ روپے رہی، اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 716 ارب روپے ہے۔