• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پالیسی میں پاکستان اور چین کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، ڈاکٹر عادل انجم


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی میں پاکستان اور چین کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اس وقت امریکا پاکستان کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے اور پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے کو سمجھنا چاہتے ہیں تو بھی آج کے جرگے کو غور سے دیکھ لیجئے۔ پروگرام کے مہمان ڈین ، بوسٹن یونیورسٹی،امریکا، پروفیسر، ڈاکٹر عادل انجم نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی ناراض ہوں یا نہ ہوں سچی بات یہ ہے عدم دلچسپی رکھتے ہیں جب ان کو ضرورت پڑے گی تو وہ کال لے بھی لیں گے اور کر بھی لیں گے۔اس وقت امریکا پاکستان کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے وہ نہیں یقین رکھتے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کوئی بہت زیادہ توقعات رکھ سکتے ہیں۔اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ہلاک کئے جانے کے بعد تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی۔ ٹرمپ اور عمران خان کی جو اسپارک تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ دونوں مشہور شخصیات تھے۔ امریکی پالیسی میں پاکستان اور چین کیلئے کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہ چین کو اپنا حلیف سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے تھریٹ سمجھتے ہیں۔ امریکا نے چین کے خلاف معاشی، سفارتی سطح پر ردعمل دینا شروع کردیا ہے مگر فوجی سطح پر ابھی تک ہم نے کوئی ردعمل دونوں ممالک کے درمیان نہیں دیکھا۔

تازہ ترین