• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ راولپنڈی رنگ روڈکی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (طارق بٹ) مجوزہ راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ سازی کے اعلیٰ ترین وفاقی فورم نے دو اہم شرائط منسلک کردی ہیں جنہیں میگا پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے پورا کرنا ہوگا۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) ، جس کی سربراہی وزیر اعظم کر رہے ہیں اور اس کی صدارت ان کے نامزد کردہ مشیر خزانہ شوکت ترین کر رہے ہیں، 23.606 ارب روپے کے آر آر آر کو منصوبہ بندی کمیشن کی منظوری حاصل کرنے اور پراجیکٹ میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کو شامل کرنے کی شرط کے ساتھ کلیئر کردیا ہے ۔ پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) منصوبے کی مالی معاونت کرے گا اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) اسے 38.3 کلومیٹر کی لمبائی والی 6 لین تک رسائی پر قابو پانے والےآر آر آر کی تعمیر کے لیے عمل میں لائے گی۔

تازہ ترین