• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑوں پربرفباری سے موسم سرد زیارت میں درجہ حرارت منفی 5 ہو گیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) شمال مشرقی بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چند مقا مات پر بارش ہوئی گذشتہ روز کوئٹہ میں 2 بارکھان4 ، سبی 1 اور کوہلو میں بھی 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اتوار کو کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار، ژوب، چمن،قلعہ عبد اللہ ، پشین اورنصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اس دوران آواران ، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت1، بارکھان5، گوادر 15، قلات 2،خضدار6، لسبیلہ15، نوکنڈی9، سبی5، تربت18،ژوب2اور زیارت میں منفی6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود اور ساحلی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ 
تازہ ترین