• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں عبدالستار ایدھی انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں عبدالستار ایدھی انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ فروری کی بجائے دسمبر میں مکمل ہوگیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیگر منصوبے بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔

پنجاب حکومت نے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈر پاس مکمل کیا، انڈر پاس کو عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا گیا ہے۔

انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، کوشش ہوگی کہ دیگر منصوبے بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، رزلٹ اچھا دیں گے، لوگ جو مرضی کہتے رہیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود اور صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں تین اسپتالوں کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک کا دباؤ رہتا تھا، انڈر پاس بننے سے لوگوں کو آنے جانے میں آسانی اور پٹرول کی بچت ہوگی۔

تازہ ترین