• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں موجود انگلش کرکٹ ٹیم پر کورونا کا حملہ، چار افراد متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کےدو سپورٹ اسٹاف اورسپورٹ اسٹاف کے دو اہل خانہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن ہونے والے ٹیسٹ میں چار افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے تاہم ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے نتائج منفی آنے کے بعد ٹیسٹ میچ میں دوسرےدن کا کھیل پروگرام کے مطابق ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اسکواڈ میں چار افراد کا کورونا مثبت آنے کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے، خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کورونا پازیٹو ہوں گے۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی، کورونا مثبت آنے والوں کو سات روز کی آئسولیشن مکمل کرنا ہے۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔ پیر کو میچ تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اور انگلش ٹیم تاخیر سے گراونڈ پہنچی۔ جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین