• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ویانا (اے ایف پی) ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے مذاکرات کاروں نے دوبارہ بات چیت شروع کردی ہے، مذاکرات کی سربراہی کرنے والے یورپی سفارتکار انرک مورا نے کہا ہے کہ مشکل وقت آگے ہے۔ انرک مورا کا کہنا ہے یہ بات واضح طور پر نظر آرہی ہے کہ تمام فریق مذاکرات کے کامیاب اختتام کیلئے کام کررہے ہیں۔ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا آٹھواں دور شروع ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔
تازہ ترین