• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے JIT قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ اس ٹیم میں پولیس‘ انٹیلی جنس ایجنسیز اور سول و عسکری فورسز کے نمائندے شامل ہوں گے۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا گیا، کرمنل تحقیقات کو مکمل طور پر کمپرو مائز کیا گیا اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور وفاقی حکومت کو اس کیس سے متعلق تحقیقات پر تحفظات ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے اس کیس کے حوالے سے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس نومبر میں سندھ کے رہائشی ناظم جوکھیو نے ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد اْن کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین