اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایشیا کے 9ممالک نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو انتہائی فائدہ مند قرار دیدیا اور کسی قسم کی نئی سرد جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونا ویکسین کی فراہمی کو زبردست سراہا۔
جعلی خبروں اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ادارہ جاتی رابطوں پر اتفاق کیا گیا، پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کےذریعے لوگوں کو لوگوں سے جوڑنے اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس غیر معمولی ویبنار کانفرنس میں سلک روڈ تنظیم کے دوست ممالک بنگلادیش، ملائیشیا، نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا، فلپائن ،چین اور پاکستان کے نمائندوں اور نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ ایشیا کی صدی ہے۔