• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر الدین شاہ نے بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کردیا


بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ ملک میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ بڑھتی مذہنی منافرت پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہیں حالات کی کوئی پروا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہورہا ہے۔

انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟

جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کررہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی خون خرابے، نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر بھی بھارتی اداکار نے جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں، بھارتی وزیراعظم تو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

تازہ ترین