• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس پر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اُن کی بلڈنگ سیل کردی۔

بی ایم سی نے ارجن کپور کے کورونا وائرس میں ایک بار پھر مبتلا ہونے اور بدھ کو ان کی عمارت سیل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

بالی ووڈ ستمبر 2020ء میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، اب وہ ایک بار پھر وبائی مرض کے گھیرے میں آگئے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ارجن کپور میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اُن کے گھر پہنچ گئی اور عمارت سیل کرنے کے بعد صفائی کا کام شروع کردیا۔

بی ایم سی نے اپنے وضاحتی بیان میں ارجن کپور کی صحت کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اس سے قبل ارجن کپور کی کزن ریا کپور نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر اب تنہا ہیں۔

گزشتہ برس جب ارجن کپور پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تو اُن میں مرض کی کچھ علامت ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بارے میں انہوں نے میڈیا کو تفصیل سے بتایا تھا۔

تازہ ترین