• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی نئی تصویر کہاں کی ہے؟ مداحوں کے اندازے

بالی ووڈ میں کنگ خان سے شہرت رکھنے والے شاہ رخ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مداحوں کو شاہ رخ خان کی نئی تصویر نے دیوانہ بنادیا ہے، لوگ پوچھنے لگ گئے کہ کیا یہ فلم’ پٹھان‘ کے سیٹ کی ہے؟

شاہ رخ خان کی فلم سے متعلق چھوٹی سے اپ ڈیٹ بھی اُن کے مداحوں کی دھڑکنیں تیز کردیتی ہیں۔

کنگ خان کی کسی بھی فلم کو ریلیز ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں، مداح انہیں ایک بار پھر سنیما اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ آج کل اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

طویل عرصے بعد شاہ رخ خان کی فلم سیٹ سے کوئی تصویر سامنے آئی تو لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئی۔

سال ختم ہونے کو ہے، بالی ووڈ کے کنگ خان چھٹیاں منانے کے بجائے اپنی فلم کا کام مکمل کرنے کے موڈ میں ہیں، اس سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس تصویر نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا یہ فلم پٹھان کے سیٹ کی ہے؟ کنگ خان کے مداحوں کے کئی پیجز بھی اس دعویٰ کی تصدیق کررہے ہیں۔


تازہ ترین