• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کتنا خطرناک ہے، وقت کے ساتھ پتا چلے گا، فیصل سلطان


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اومی کرون کتنا خطرناک ہے، وقت کے ساتھ پتا چلے گا، اومی کرون کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اومی کرون میں پہلے کورونا وائرس اقسام کی ہی علامات ہوتی ہیں۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اومی کرون سے شرح اموات کتنی ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی تشخیص کے لیے ہر جگہ سے نمونے حاصل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین