• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں رواں ہفتے کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ


امریکا میں رواں ہفتے کورونا وائرس کے 2 لاکھ 65 ہزار 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری کے وسط میں ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 2 لاکھ 51 ہزار 898 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 دسمبر تک ختم ہونے والے ہفتے میں 59 فیصد کیسز اومی کرون ویرینٹ کے تھے۔ 

سی ڈی سی کے ڈیٹا کے مطابق امریکا میں ہر روز تقریباً 9 ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں جبکہ ملک میں اوسطاً ہر روز کورونا سے 1200 اموات ہو رہی ہیں۔ 

دوسری جانب پیرس موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 2 لاکھ 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق فرانس میں گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 79 ہزار807 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے۔

تازہ ترین