سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکہ اور افغانستان میں خاموش انڈر اسٹینڈنگ ہوچکی ہے دعا کرتے ہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکل جائے اگر مل بیٹھ کر ملکی مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو عوام کا اعتماد پارلیمان سے اٹھ جائے گا، گورنر پنجاب کے انکشافات پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی ہے، میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، اور اگر میاں نواز شریف وطن واپس آبھی گئے تو فروری کے بعد آئیں گے۔ وہ سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔