• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گیس پریشر نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے


سرد موسم میں کوئٹہ شہر کےمختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے گھروں میں گیزر، ہیٹرز اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سرد موسم میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر کم ہے اور بعض گلی محلوں میں گیس نہ ہونے کےبرابر ہے۔

گیس پریشر کے مسئلہ کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کاسامنا ہے، کھانے پکانے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، گیس پریشر نہ ہونے سے گھر سرد خانوں میں تبدیل ہوگئے۔

گھریلو اور دیگر صارفین نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین