• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں نامزد


آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کے لیے نامزد بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا گیا تھا۔

پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے، ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا۔

تازہ ترین