• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی کی برینٹ فورڈ کیخلاف کامیابی، ٹیبل پر پہلی پوزیشن

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو 0-1 سے شکست دے دی، مانچسٹری سٹی کی ٹیم لیگ میں 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ چیلسی کا دوسرا اور لیور پول کا تیسرا نمبر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ برینٹ فورڈ سے ہوا، لیگ ٹیبل پر ٹاپ پر موجود مانچسٹر سٹی نے میچ کے 16ویں منٹ میں حریف پر سبقت حاصل کی جب فوڈن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، وقفے تک برینٹ فورڈ کی ٹیم گول برابر نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف میں بھی کوئی گول نہ بن سکا اس طرح مانچسٹر سٹی نے میچ ایک۔صفر سے جیت کر لیگ میں 50 پوائنٹس حاصل کر لیے۔

ٹیبل پر دوسرے نمبر پر 8 پوائنٹس کے فرق سے چیلسی کی ٹیم موجود ہے جبکہ لیورپول 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید