• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: نجی اسکول میں پرنسپل کی دسویں کی طالبہ سے 8 ماہ زیادتی

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ کر برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنا لیں اور طالبہ سے 8ماہ زیادتی کرتا رہا۔

پولیس نے والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل ناصر نے مئی2021 میں قصبہ7ون ایل کی ”ن“ بی بی کو نشہ آور چیز کھلا کر سکول کے کمرہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 موبائل فون سے برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا لی اور قتل کی دھمکی دے کر کہا کسی کو بتایا تووائرل کردوں گا،بعد میں پھر بلیک میل کرتے ہوئے متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا،لڑکی نے تنگ آکر والدہ کو بتایا تو ملزم نے برہنہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

 ڈی پی او فیصل گلزار نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہی میں آ ئی ٹی ماہرین پر مشتمل ماہر پولیس افسران کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،جس کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن معاذ ظفر کریں گے، ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے جارہے ہیں۔

تازہ ترین