کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب شدید سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
رات گئے ہلکی بارش کے بعد شہر کے علاقوں ایئرپورٹ روڈ، مغربی بائی پاس اور شیخ ماندہ سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ترجمان کیسکو کے مطابق شہر کے تین فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ فیڈرز سے منسلک لائنوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
دوسری جانب شدید سرد موسم میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ برقرار ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔