• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی سمیت ملک بھر میں سال کا آخری سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال اپنے ساتھ مہنگائی ، معاشی بدحالی اور کورونا وباء ساتھ لے جائے گا۔

سال 2021 ء کا آخری سورج بھی طلوع ہوگیا، شہری ہل پارک میں آخری سورج طلوع دیکھنے کے لئے صبح سویرے پہنچے۔

اس موقع پر شہریوں نے امید ظاہر کی کہ سال کے خاتمے کے ساتھ مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوگا-

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کے جشن کے موقع ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید