• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین نیب کیلئے حکومتی طریقہ الٹا ہے، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے نئے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کےلیے حکومتی طریقہ کو الٹا قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے نئے ناموں پر حکومت نے الٹا طریقہ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے صدر کا اختیار ہی نہیں بنتا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر اس معاملے پر مشاورت کرتے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا، حکومت نے وہ صدر مملکت کو سونپ دیا ہے، اب صدر دونوں کو خط لکھ رہا ہے اور نام مانگ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے ہم نے مشاورت کی ہے، اپوزیشن نے اسٹیئرنگ کمیٹی میں کچھ نام دیے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی نام بتائے ہیں، حکومت کے کون سے نام ہیں، ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین