دنیائے کرکٹ کے سابق کپتان نے بانی پی ٹی آئی کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپیل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، ائین چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلے اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں۔
اس فہرست میں بیلنڈا کلارک، سنیل گواسکر، ڈیوڈ گاوور، کم ہیوز، ناصر حسین، کپل دیو، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔
خط میں سابق کپتانوں نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حالیہ رپورٹس پر انہیں تشویش ہے، حکومتِ پاکستان انہیں ذاتی ڈاکٹرز سے علاج کی سہولت فراہم کرے۔