• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک اور لیری پیج ٹاپ 25 مخیر افراد میں شامل نہ ہوسکے، فوربز

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے امریکہ کے 25 سب سے بڑے مخیر افراد کی فہرست جاری کی، جس میں حیران کن طور پر ایلون مسک، لیری پیج سمیت دنیا کے امیر ترین افراد شامل نہیں۔ سابقہ مسز بیزوس میکینزی اسکاٹ نے صرف سات برس میں 26.4 ارب ڈالر عطیہ کرکے تاریخ رقم کردی، جبکہ 2025 میں وہ دنیا کی سب سے زیادہ عطیات دینے والی شخصیت رہیں۔انہوں نے 2025 میں ریکارڈ 7.2 ارب ڈالر 186 اداروں کو دیے، جن میں 18 تاریخی سیاہ فام جامعات بھی شامل ہیں۔اب تک وہ اپنی دولت کا تقریباً 46 فیصد خیرات کرچکی ہیں۔فہرست میں پہلے نمبر پر معروف سرمایہ کار وارن بفٹ ہیں جنہوں نے زندگی بھر میں 68.3 ارب ڈالر عطیہ کیے۔دوسرے نمبر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس ہیں، جن کے مجموعی عطیات 52.6 ارب ڈالر ہیں۔مجموعی طور پر ٹاپ 25 امریکی مخیر حضرات اب تک 275 ارب ڈالر خیرات کرچکے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید