• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجل اگروال کے گھر جلد ننّھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کے گھر جلد ننّھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

 کاجل اگروال کے شوہر،  گوتم کچلو نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجل اگروال کی ایک تصویر شیئر کرتےہوئے اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کے سال 2022 میں اُن کے گھر میں ایک اور فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔

خیال رہے کہ ادا کارہ کاجل اگروال نے گوتم کچلو کے ساتھ 30 اکتوبر 2020 کو شادی کی تھی۔

اس سے پہلے کاجل نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید