ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں آج پنجاب کا شہر بہاولپور پہلے نمبر پر رہا جہاں پر سب سے زیادہ 360 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق رائیونڈ میں 332 اور لاہور میں 326 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ کا شہر میرپورخاص ملک بھر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189ریکارڈ کیا گیا جبکہ راولپنڈی میں 173 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں آج کراچی ساتویں نمبر پر رہا جہاں 165 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک بہترین ہوتا ہے، 50 سے 100 معتدل، 100 سے 150 حساس افراد کے لیے غیر صحت مند، 150 سے 200 مضرِ صحت، 200 سے 300 انتہائی مضرِ صحت اور 300 سے 500 خطرناک ہوتا ہے۔