• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ

ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ
ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ

پاکستانی اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو نئے سال کا آغاز ہوتے ہی سال کا پہلا تحفہ دے دیا ہے۔

اداکارہ کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اُنکی نئی فلم ’قائداعظم زندہ آباد‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا ہے۔

فلم کے پروڈکشن ہاؤس فلماں والا پکچرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ’نئے سال کا پہلا تحفہ!‘

فلم کے بارے میں مختصر تفصیل بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ قائداعظم زندہ باد ریلیز ہو رہی ہے؟ جی ہاں، اداکار فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم جس کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء ہیں اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی‘۔

اس سے پہلے ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’ لوٹ کے لے کر جائیں گے تیار ہوجائیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید