• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے پہلے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

اسٹاک ایکسچینج میں سال کا پہلا کاروباری دن مثبت رہا، ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور اس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 906 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 19 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 6 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے بڑھ کر 7700 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید