ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر بڑھ کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔