• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کیلئے دباؤ ہے پر ناظم جوکھیو کی لاش کا سودا نہیں کروں گی، بیوہ کا اعلان


غیر قانونی شکار کی ویڈیو بنانے پر قتل کیے گئے ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کی لاش کا سودا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ نے الزام لگایا کہ رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالکریم ہم پر ڈیل کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ناظم جوکھیو کی لاش کا سودا نہیں کریں گی۔

اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں کہا گیا کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ اور بھائی کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

اس موقع پر کمیٹی نے سفارش کی کہ مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ اور بھائی کو پولیس کے بجائے رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قتل کیس میں مطلوب رکن قومی اسمبلی تاحال مفرور ہےجبکہ رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید