• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپورمیں 2 بسوں کی ٹکر، 7 افراد جاں بحق، 37 زخمی


بہاولپور میں 2 مسافر کوچز میں ٹکر سے 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔

ایک مسافر کوچ حاصل پور سے بہاول پور آرہی تھی جبکہ دوسر ی کوچ بہاول پور سے حاصل پور جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ خیرپور ٹامیوالی میں پیش آیا، کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کوچ سے ٹکراگئی۔

حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے، جنہیں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید