• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

سلمان خان نے بریسلٹ پہننے کی وجہ بتا دی
سلمان خان نے بریسلٹ پہننے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے فیروزہ پتھر والا بریسلٹ پہننے کی وجہ بتادی۔

سلمان خان، جو اپنے بریسلٹ کے بغیر شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں، اُنہوں نے ماضی میں ایک بار ایک مداح کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بریسلٹ کو ہر وقت پہنے رکھنے کے پیچھے کی کہانی کے بارے میں کُھل کر گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تھرو بیک ویڈیو میں سلمان خان سے ایک تقریب میں خاتون مداح نے اس بریسلٹ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جو وہ ہمیشہ پہنتے ہیں۔ مداح کو جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’میں نے بچپن سے اپنے والد کے ہاتھ میں یہ بریسلٹ دیکھا اور میں اُن کے بریسلٹ سے کھیلتا بھی تھا۔‘

سلمان خان نے کہا کہ ’میں جب بڑا ہوا اور کام شروع کیا تو میرے والد نے مجھے بھی فیروزہ پتھر کا یہ بریسلٹ دیا اور میں اسے ہر وقت پہن کر رکھتا ہوں۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’اُن کا یہ پتھر اُنہیں برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب بھی اُن پر برائی آنے والی ہوتی ہے تو اس پتھر میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اب تک اپنے بریسلٹ کا پتھر 3 بار تبدیل کرچکے ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید