• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے شاہ رخ خان کیساتھ دوستی کا حق ادا کردیا

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے شاہ رخ خان کے اس مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دے کر دوستی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنا حق ادا کردیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی، اس وقت ایک مشکل وقت سے گُزر رہی ہے کیونکہ اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے، ایسے میں سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو شاہ رخ خان کا بھرپور طریقے سے ساتھ دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک سلمان خان تین بار شاہ رخ خان کے گھر کا دورہ کرچکے ہیں۔

سلمان خان، شاہ رخ خان کے بیٹے کی رہائی کے لیے ہرمکمن کوشش کررہے ہیں، پھر چاہے وکیل کی مدد ہو یا پھر اداکار کے گھر جاکر اُنہیں حوصلہ دینا ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کو شاہ رخ خان کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ سلمان خان کی بہن بھی گوری خان کو ہمت دینے کے لیے اُن کے گھر گئیں۔

یہی نہیں اس سے قبل سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ پروڈیوسر سلیم خان نے بھی شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور اُنہیں اس مشکل گھڑی میں ہمت دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت آج (جمعرات) تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کیے جاسکے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان نے ایک شو کے دوران کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سلمان خان پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ مصیبت کے وقت ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین