• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں، اختیار ولی

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر 

پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران صادق اور امین نہیں رہے، سلیکٹیڈ وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پیسہ کیوں چھپایا؟ عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

اختیار ولی نے کہا کہ  عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا اربوں روپے کن مقاصد کے لیے آئے؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران نیازی کو فنڈ کرنے والے کون ہیں؟

قومی خبریں سے مزید