پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ اچھا؟ تو 7 سال سے بذریعہ دھونس، طاقت کیس چلنےکیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟
مریم نواز نے عمران خان کے پی ٹی آئی فنڈنگ کی پڑتال کےخیر مقدم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بو لوگے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچ کیے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ چوری، فراڈ کے مرتکب ہوئے، صادق، امین کے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔